وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 37 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔