وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ صوبائی حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گورنر بلوچستان وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال اور اہم ترقیاتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know