اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اسلام آباد میں ایک اور منصوبہ محسن اسپیڈ

تصویر
 اسلام آباد میں ایک اور منصوبہ محسن اسپیڈ سے مکمل ،31 دسمبر کو کھول دیا جائےگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صبح سویرے شاہین چوک انڈرپاس کا دورہ ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا سائٹ پر فنشنگ ورک کا معائنہ ،کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر کو کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔  وزیر داخلہ محسن نے نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، شاہین چوک انڈر پاس سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل حل ہو گا،چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے سے متعلق وزیر داخلہ کو بریفنگ دی

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر

تصویر
 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں۔ صدر مملکت آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں، انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھیں، بے نظیر فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔ ادھر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ڈپلومیٹ اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو الفاظ بیان کیے گئے وہ پاکستان کی جیت ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے دنیا میں موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی وجہ سے پذیرائی حاصل کی۔ 

متحدہ عرب امارات نے صنفی مساوات کے فروغ

تصویر
 متحدہ عرب امارات نے صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قوانین نافذ کیے ہیں، جو روزگار، تعلیم اور ذاتی معاملات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کو مساوی قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں۔ یہ قانونی فریم ورک ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرے کے قیام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ پیشہ ورانہ مواقع کو کھلے دل سے اپناتے ہوئے، متحدہ عرب امارات میں خواتین کو مختلف شعبوں میں کیریئر بنانے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں حکومت، کاروبار اور دیگر صنعتوں میں قیادت کے عہدوں پر فائز خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ملک کے مساوی مواقع اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ تحفظ اور فلاح و بہبود متحدہ عرب امارات میں تمام رہائشیوں، خواہ وہ کسی بھی جنس سے تعلق رکھتے ہوں، کی حفاظت کو اعلیٰ ترجیح دی جاتی ہے۔ سخت قانون نافذ کرنے کے نظام اور کم جرائم کی شرح ایک محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے، جس کی بدولت خواتین معاشرے میں آزادی اور اعتماد کے ساتھ نقل و حرکت کر سکتی ہیں۔ یہ تحفظ خواتین کی روزمرہ زندگی میں اطمینان اور آزادی کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ ...

سڈنی حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی

تصویر
 سڈنی حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی کا مرکز قرار،سڈنی میں سفاکانہ حملہ بھارت کی عالمی سطح پرسپانسرڈدہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ فلپائن کے امیگریشن حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم نومبر کے مہینے میں تقریباً پورا وقت فلپائن میں مقیم رہے تھے جبکہ بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے وہاں ’ملٹری ٹریننگ‘ حاصل کی۔ اقوام عالم اس بات کی شاہد ہیں کہ بھارت کس طرح منظم انداز میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

دہشتگردوں سے اسلحہ

تصویر
 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف

تصویر
 چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈمارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، فیلڈمارشل نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی 30سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، سفید سنگ مرمرکی خوبصورتی اورترکمان عوام کی گرمجوشی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے، 2025کو بین الاقوامی سال امن واعتماد قراردینا خوش آئند ہے، پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالیں، دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سراٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔

فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا

تصویر
 فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری

تصویر
 لاہور میں 25 سال بعد میلہ بسنت بحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی،لاہور بھر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بسنت کی خوش خبری سنادی،بسنت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو پورے شہر میں منائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت منانے کی منظوری دیدی،بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس حتمی تاریخ اور پلان کو فائنل کیا گیا،بسنت کے لیے قانونی مسودہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔  بسنت کے لیے 3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے ،پتنگ، ڈور اور گڈّی صرف نامزد مقامات پر دستیاب ہوں گی۔  پتنگ اور ڈور کی فروخت حکومتی شرائط پر ہوگی،بسنت 2026 کے لیے سکیورٹی و انتظامی پلان پر کام جاری ہے ۔  

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے

تصویر
  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عمران خان کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج اُن کا معائنہ کریں۔    اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔   بانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہونی چاہیے،بشریٰ بی بی سے ان کے اہلہ خانہ کی ملاقات ہونی چاہیے،قانون اور آئین کے تحت یہاں بیٹھے ہیں ،چند ماہ قبل تک ہماری ملاقاتیں ہوتی تھ،دیکھتے ہیں نظام کب ہوش کے ناخن لیتا ہے۔ 

اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری

تصویر
 اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑی کامیابی، پاکستان نے پھر بھارت کو روند ڈالا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلۂ خیال کریں گے۔ صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں

تصویر
 سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

تصویر
 پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور عوام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، ایک شخص کا بیانیہ نیشنل سکیورٹی کیلئے تھریٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مبارکباد ہو چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہوگیا ہے، دنیا میں درجنوں ممالک میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم کسی علاقائیت، لسانیت، مذہبی جھکاؤ اورسیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم روزانہ کی بنیادپر پاکستان اورعوام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم کسی سیاسی شخصیٹ، ایلیٹ ازم کا ایجنڈا لے کر نہیں چلتے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ اگر کوئی اپنی ذات کیلئے آرمڈ فورسز پر اٹیک کرتا ہے تو اس سے بھرپور نمٹا جائے گا، ا...

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این )

تصویر
 پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این )نےمرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سیٹ پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات جمع کروائیں گے۔ خیال رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر مملکت عابد شیر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے

تصویر
 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ آج رات موسم کی صورتحال سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا

تصویر
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں، ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ہمیں ہر صورت غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، وفاقی حکومت کے ہر فیصلے پر عمل کرنا ہوگا، ہم مزید دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے۔