امریکا نے پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں
امریکا نے پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزا کی کارروائی 21 جنوری سے معطل کردی ہے ۔ اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس پابندی سے متاثر ہونے والے ممالک میں براعظم ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک شامل ہیں۔
یہاں پر دلچسب بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ’امیگریشن ویزا پراسیس‘ پرپابندی کا جب فیصلہ لیا تو اس کے چند گھنٹے پہلے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک ، وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک معاہدہ سائن کررہے تھے . معاہدہ Zach Witkoff کی کرپٹو کمپنی جس میں صدر ٹرمپ کے بیٹوں کے چالیس فیصد شئیر ہیں کے ساتھ کیا گیا ۔معاہدے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نامی کرپٹو کمپنی کے ساتھ اسٹیبل کوائن کے ذریعے سرحد پار ادائیگیاں شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔جو شاید 30 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہیں ۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل نامی کرپٹو کمپنی کا مالک زیک ویٹکوف ہے اس کمپنی میں 40 فیصد شئیر صدر ٹرمپ کے بیٹوں اور باقی شئیرز زیک ویٹکوف کے ہیں ۔زیک ویٹکوف کے والد Steve Witkoff اس وقت صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کی حثیت سے کام کر رہے ہیں ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know