اور وزیراعظم شہباز شریف نے


 صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

 صدرمملکت آصف علی زرداری نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔


صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اورمتعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ایرانین کمیونٹی یو اے ای کے ویزا منسوخ ہو رہے ہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر اور حکومتی اقدامات: کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

سوڈانی اخوان المسلمون پر پابندی: دہشت گردی کے خلاف جنگ یا سیاسی فیصلہ؟