وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر جارہی تھی، آج وہ 4 فیصد پر آگئی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know