ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان
ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر کردیا گیا۔
کیپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ فیری سروس کی بکنگ روک دی گئی ہے۔ کیپرز کی انتظامیہ نے فیری سروس کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان کیا تھا
اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں حالات کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیری سروس کا آغاز مؤخر کر دیا جائے۔ صورت حال بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جاے گا۔
پاک ایران فیری سروس کے لئے پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح 8 جنوری کو کراچی میں کیا گیا تھا۔ اس فیری سروس کا دائرہ کار خلیج تعاون کونسل، جی سی سی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know