اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں. خواجہ آصف نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پراپنے پیغام میں کہا کہ غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن وقت پر جاری ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیردفاع نے مزیدکہاکہ سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا، معاملہ واضح ہے۔ واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر

تصویر
 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ باررڈر مینجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاک افغان بارڈر انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد 1229 کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں 20 کراسنگ پوائنٹس ہیں، پاک افعان بارڈ پر پوسٹوں کا فاصلہ 20 سے 25 کلومیٹر تک بھی ہے۔

ویں آئینی ترمیم کے تحت ان کی سبکدوشی کے

تصویر
 ویں آئینی ترمیم کے تحت ان کی سبکدوشی کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کا عہدہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 3 سال عہدے پر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں 40 سالہ شاندار عسکری خدمات مکمل کیں۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اِنٹر سروسز فورم تھا جو تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کےلیے کام کرتا تھا۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا جبکہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ 

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری

تصویر
 ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
تصویر
 پشاور میں دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔

بنوں پولیس کی ایک اور بہترین کارروائی، دہشتگردی

تصویر
  بنوں پولیس کی ایک اور بہترین کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ضلع بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پل کو دہشتگردوں نے دیسی آئی ای ڈی سے اڑانے کی کوشش کی جسے بنوں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔    شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا جس کے باعث عوامی انفراسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔   اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی سکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ یہ سفر پنجاب سے شروع کیا تھا آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں پھیل رہی ہیں، اب باغ میں بھی دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی

تصویر
 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق

تصویر
 وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک عدم اعتمادمیں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا تھا۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے، مخالفت میں 2ووٹ کاسٹ ہوئے۔یہ تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب،چودھری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی

تصویر
 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل نے واضح پیغام دیدیا کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سرحد پار سے دہشتگردی ہورہی ہے، اسلام آباد کچہری حملے میں بھی افغان دہشتگرد ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں، ناراضگی ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کے خلاف اسلحہ اٹھایا جائے یا تحریک چلائی جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح پیغام دیا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ پاک فوج دن رات ہماری حفاظت کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، علاقے میں تعمیر ترقی پر حکومت کے شکر گزار ہیں، حکومت ہمارے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہے، ہم کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتے، ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے۔

سپریم کورٹ کے ججزجسٹس منصور علی شاہ

تصویر
 سپریم کورٹ کے ججزجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الّلہ کے استعفے منظور کر لئے ۔ یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روزاستعفیٰ دیا تھا۔ 

قومی اسمبلی نے27ویں آئینی ترمیم

تصویر
 قومی اسمبلی نے27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ2025کی منظوری دیدی،آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی۔ قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے،وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تقرر سے 5سال کیلئے ہوگا،آرمی چیف کابطور چیف ڈیفنس فورسز نیانوٹی فکیشن جاری ہوگا،نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شرو ع ہوگی،آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف ،چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کرینگے، وزیراعظم آرمی چیف،چیف آف ڈیفنس کی سفارش پرکمانڈرنیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کرینگے،کمانڈرنیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3سال ہوگی، آرمی ایکٹ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈکو3سال کیلئےدوبارہ تعینات کیاجاسکےگا۔

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات

تصویر
 اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق منگل کے روز اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان یرغمالیوں کی بازیابی اور اسپیشل آپریشنز میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق۔ یہ مشق، جسے "مشق جلمود۔ون (Exercise Jalmood-I)" کا نام دیا گیا، تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے تربیتی مرکز میں منعقد ہوئی۔ اس میں پاک فوج کے اسپیشل دستوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، "مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ، یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ دینا بھی اس مشق کا ایک اہم پہلو تھا۔" اختتامی تقریب میں اعلیٰ سطحی متحدہ عرب امارات کے فوجی حکام اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے میزبانی کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک ...

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی

تصویر
 قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی بھی ایوان میں آ گئے اور آئینی ترمیم نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز تعینانی لارجر فورم کرتا ہے، 27ویں أئینی ترمیم پر وسیع مشاورت کا عمل مکمل کیا گیا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منطور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 184کے تحت سو موٹو عفریت کی طرح أیا، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، اسی اختیارکے تحت سابق وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا، ماضی میں ججز کے آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے ہوئے، ان تبادلوں کو چیلنج کیا گیا، سنیارٹی کا ایشو بھی أیا۔

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت

تصویر
 سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کی 56 شقوں اور 3 شیڈول کی منظوری دی، سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا۔  پی پی 25، ن لیگ 20 اور 6 آزاد سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، ایم کیو ایم 3، اے این پی 3، باپ 4، ق لیگ کے ایک سینیٹر نے حق میں ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی ف نے ترامیم کی مخالفت کی۔ نیشنل پارٹی کے واحد سینیٹر جان محمد بلیدی اجلاس کی کارروائی سے غیر حاضر رہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حق رائے دہی میں حصہ نہیں لیا، لیگی سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل شروع ہونے پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سینیٹر روبینہ ناز کے اصرار کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

کے اماراتی فیلڈ اسپتال میں عالمی ادارۂ صحت

 رفح کے اماراتی فیلڈ اسپتال میں عالمی ادارۂ صحت کے وفد کی آمد، آپریشن شجاع نائٹ 3 کے تحت طبی تعاون میں اہم پیش رفت رفح میں قائم متحدہ عرب امارات کے فیلڈ اسپتال نے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا، جو غزہ میں انسانی ہمدردی اور طبی تعاون کے سلسلے میں جاری آپریشن شجاع نائٹ 3 کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے آیا تھا۔ اس دورے کا مقصد صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور غزہ کے متاثرہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران عالمی ادارۂ صحت کے وفد کو ادویات اور طبی سامان فراہم کیا گیا، جو امارات نے غزہ کے اسپتالوں اور طبی مراکز کے لیے بطور امداد بھجوایا ہے۔ ان طبی وسائل کا مقصد زخمیوں اور مریضوں کی فوری ضرورت پوری کرنا اور علاقے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے دوران علاج کی سہولیات کو برقرار رکھنا ہے۔ وفد کو اسپتال کے مختلف شعبوں، جدید طبی سہولتوں اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ اماراتی فیلڈ اسپتال فلسطینی مریضوں کو جراحی، ہنگامی طبی امداد، خصوصی نگہداشت اور متعدد لیبارٹری خدما...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 27ویں آئینی ترمیم

تصویر
 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے سپرد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج معمول کی کارروائی معطل کرکے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کر دی۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات و جوابات معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، تحریک طارق فضل چوہدری نے پیش کی جو چیئرمین سینیٹ نے تحریک منظور کرلی۔ اس سے قبل، وزیراعظم کی ورچوئل صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی تھی، تاہم قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کے شیئر ختم کا ایجنڈا شامل نہیں کیا گیا۔

آزربائیجان کے صدر الہام علیوو سے وزیراعظم محمد

تصویر
 آزربائیجان کے صدر الہام علیوو سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ساتھ موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج آزربائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان

تصویر
 امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔ امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی، قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر

تصویر
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا احترام اور برابری یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر میں سماجی تحفظ کے بہترین پروگرام کے طور پر سراہا گیا، ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

تصویر
 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، ڈرون کے حوالے سے طالبان رجیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے کوئی ڈرون پاکستان سے نہیں جاتے، وزارت اطلاعات نے اس کی کئی بار وضاحت بھی کی ہے، ہمارا کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ ڈرون پاکستان سے افغانستان جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتی ہے، استنبول میں طالبان کو واضح بتایا ہے کہ دہشت گردی آپ کو کنٹرول کرنی ہے اور یہ کیسے کرنی ہے یہ آپ کا کام ہے، ...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں، طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے، طالبان 4 برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہ کر سکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہں۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے باعث دنیا بھر میں

تصویر
 آپریشن سندور کی ناکامی کے باعث دنیا بھر میں رسوائی کا شکار بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی انٹیلیجنس اداروں نے ناکام بنا دی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کی تفصیلات شیئر کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے جاسوس ملاح کی ویڈیو بھی نشر کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز نامی ملاح کو گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔