پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور عوام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، ایک شخص کا بیانیہ نیشنل سکیورٹی کیلئے تھریٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مبارکباد ہو چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہوگیا ہے، دنیا میں درجنوں ممالک میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم کسی علاقائیت، لسانیت، مذہبی جھکاؤ اورسیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم روزانہ کی بنیادپر پاکستان اورعوام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم کسی سیاسی شخصیٹ، ایلیٹ ازم کا ایجنڈا لے کر نہیں چلتے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ اگر کوئی اپنی ذات کیلئے آرمڈ فورسز پر اٹیک کرتا ہے تو اس سے بھرپور نمٹا جائے گا، آپ اپنی سیاست خود کریں، آپ فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ افواج پاکستان اورعوام میں دراڑ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل اجازت نہیں دی جائے گی کہ عوام کو پاک افواج کے خلاف بھڑکائیں، فتنہ الہندوستان اورپاکستان عوام کے درمیان یہی پاک افواج کھڑی ہے، کیا ایک شخص کسی اورملک کی فوج کیلئے راستہ بنانا چاہ رہا ہے، یہ کلیئر ہے کہ جو یہ چاہ رہا ہے وہ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس شخص سے ملاقات کے بعد جیل سے مسلسل بیانیہ پاک افواج کے خلاف آرہا ہوتا ہے، یہ بیانیہ بناتا ہے کہ اوورسیز ترسیلات بند کردیں، کبھی یہ آئی ایم ایف کو قرض بند کرنے کا بنانیہ بناتا ہے، افواج پاکستان نےاپنے سے 8 گنا بڑی معیشت اورفوج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھایا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know