وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری
لاہور میں 25 سال بعد میلہ بسنت بحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی،لاہور بھر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بسنت کی خوش خبری سنادی،بسنت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو پورے شہر میں منائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت منانے کی منظوری دیدی،بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس حتمی تاریخ اور پلان کو فائنل کیا گیا،بسنت کے لیے قانونی مسودہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔
بسنت کے لیے 3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے ،پتنگ، ڈور اور گڈّی صرف نامزد مقامات پر دستیاب ہوں گی۔
پتنگ اور ڈور کی فروخت حکومتی شرائط پر ہوگی،بسنت 2026 کے لیے سکیورٹی و انتظامی پلان پر کام جاری ہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know