اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی عمارت کی تعمیر میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہماری مدد کی،اُن دونوں وزراء کے ساتھ وفاقی وزیر منصوںہ بندی احسن اقبال کا تعاون تھا کہ اتنی اچھی عمارت وکلاء کو دی۔ ان کا کہنا تھاکہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں،یہ عمارت وکلاء برادری کیلئے سنگِ میل ہے، 78 برسوں سے وکلاء کا کردار ہے،وکلاء نے آئین کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی وہ مثال ہے،وکلاء کے ذریعے ایک عام آدمی نظام عدل تک رسائی حاصل کرتا ہے،اگر انہیں بہتر سہولیات ملیں گی تو وہ اپنے مشن کو بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے احسان نہیں کیا بلکہ قرض اتارنے کی کوشش کی ہے جو وکلاء نے آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے کام کیا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know