کیا آپ یقین کریں گے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشن
کیا آپ یقین کریں گے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشن کی آواز جب دماغ تک پہنچتی ہے تو آپ کے لیے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ درحقیقت فون کی نرم نوٹیفکیشن ٹون آپ کے دماغ کو ہر چیز بھولنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ جرنل کمپیوٹرز ان ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جب بھی ہمیں میسج نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ آواز 7 سیکنڈ کے لیے دماغی توجہ ہائی جیک کرلیتی ہے۔ آسان الفاظ میں 7 سیکنڈز تک ہم اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔ اگر یہ نوٹیفکیشن آپ کے کسی قریبی فرد کے پیغامات کے ہوں گے تو توجہ مرکوز کرنے میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know