بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوہر کے ساتھ تعلقات
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح انداز میں ردعمل دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ لوگ ان کی شادی کے خاتمے کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنی خواہش دل میں رکھیں، کیونکہ انہوں نے ایسی باتوں پر توجہ دینا چھوڑ دیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ اداکارہ نے پہلی بار کھل کر ان قیاس آرائیوں پر بات کی ہے جو ابتدا ہی سے اس جوڑے کے گرد منڈلاتی رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی مبینہ علیحدگی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد یہ معاملہ مزید زیر بحث آ گیا۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ آج تک یہ نہیں سمجھ سکیں کہ ان کی شادی میں ایسی کون سی بات تھی جو بعض لوگوں کو کھٹکتی رہی۔ ان کے مطابق ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ اور ان کے شوہر مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک، مذاہب، ثقافتوں اور عمر کے فرق پر شادی کے وقت جو بحث چھڑی، وہ کسی حد تک تکلیف دہ ضرور تھی، تاہم انہوں نے اور ان کے شوہر نے ان باتوں کو اہمیت دینے کے بجائے اپنے رشتے کو ترجیح دی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know