وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔ راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ایرانین کمیونٹی یو اے ای کے ویزا منسوخ ہو رہے ہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر اور حکومتی اقدامات: کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

سوڈانی اخوان المسلمون پر پابندی: دہشت گردی کے خلاف جنگ یا سیاسی فیصلہ؟