وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں.
خواجہ آصف نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پراپنے پیغام میں کہا کہ غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن وقت پر جاری ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیردفاع نے مزیدکہاکہ سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا، معاملہ واضح ہے۔ واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know