ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عائشہ
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے کی، انٹرنیٹ ایشو کی وجہ سے آج سماعت لائیو نشر نہیں ہوسکی۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ پرابلم ہے،ویڈیو لنک نشر نہیں کی جائے گی،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لائیو سٹریمنگ کا لنک ڈاؤن ہے۔ سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے دلائل دیے،عابد زبیر نے اپنے دلائل میں کہا کہ پارٹی جج پر اعتراض نہیں کر سکتی، مقدمے سننے کا یا نہ سننے کا اختیار جج کے پاس ہے ہماری درخواست فل کورٹ کی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know