بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی قوسین فیصل کی جرح مکمل ہو گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا،سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں،بشریٰ بی بی کی بھابھی،بیٹی اورداماد کمرہ عدالت موجود تھے،سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر،مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ،ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے ۔مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی قوسین فیصل کی جرح مکمل ہو گئی،استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح جاری ہے جو کل مکمل کی جائے گی۔ مقدمہ میں 20گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know