پاکستان نیوی ڈے: بہادری اور قربانیوں کی یاد
پاکستان نیوی ڈے: بہادری اور قربانیوں کی یاد
پاکستان نیوی ڈے آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ 1965 کی جنگ کے ان بہادر ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے جنہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہماری بحریہ نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور بہادری کی وہ مثالیں قائم کیں جو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
اس دن کو خاص طور پر آپریشن "سومناتھ" کی جرات مندانہ کامیابی کے تناظر میں یاد کیا جاتا ہے، جب پاکستان نیوی کے جنگی جہازوں نے بھارتی ساحلی تنصیبات پر کاری ضرب لگائی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہ آپریشن نہ صرف نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت تھا بلکہ دشمن کے عزائم کو بھی خاک میں ملا گیا۔
1965 کی جنگ میں پاکستان کی آبدوز پی این ایس غازی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اپنی شاندار حکمتِ عملی اور خوفناک موجودگی کے باعث یہ آبدوز دشمن کے لیے ایک نہایت بڑی رکاوٹ اور خطرہ ثابت ہوئی۔ غازی کی موجودگی نے بھارت کے بحری منصوبوں کو مفلوج کر دیا اور پاکستان کی آپریشنل برتری کو اجاگر کیا۔
پاکستان نیوی ڈے اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ ہماری بحریہ نے ہمیشہ وطن کی سالمیت اور دفاع کو اولین ترجیح دی ہے۔ آج کا دن نہ صرف شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے بلکہ اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم اپنی بحری سرحدوں کے دفاع میں کبھی کسی قسم کی غفلت یا کمزوری برداشت نہیں کریں گے۔
یہ دن پوری قوم کے لیے فخر اور حوصلے کا پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی قربانیاں اور بہادری ہمیشہ ہماری تاریخ کے سنہری باب کا حص
ہ رہیں گی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know