وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو شنگھائی
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرے گا، ملاقات میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائمنٹ اور گوادر پورٹ کے جلد نفاذ پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات میں سی پیک فیز 2 بشمول 5 نئے کوریڈورز پر تیزی سے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know