وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے،ایئرچیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کے بعد ایئرچیف کیلئے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں پڑی اور جس دن ایئرچیف کی مدت ملازمت 5 سال پوری ہوگی تو ریٹائر ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان پر ان سے زیادہ توسیع کے کون قابل ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قانون میں توسیع موجود ہے اور ملک میں 4، 4 بار توسیع ہوتی رہی جبکہ بعض لوگ خود توسیع لیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 2029 تک اپنی مدت پورے کرے گی اور بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) جس کام پر لگے ہوئے ہیں وہ نہیں ہوسکتا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی جیل میں یا باہر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہماری طرف سے بات چیت کی پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے استحکام پاکستان کی بات کی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سول وار چاہتے ہیں،کیا وہ ہونے دیں؟ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ سول وار کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے پر کوئی بات نہیں ہو رہی تاہم این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی پر غور ہو رہا ہے ، وفاق مالی طور مشکل میں ہے جبکہ صوبوں کے پاس گنجائش موجود ہے ، کوشش کی جائے گی کہ اتفاق رائے سے معاملہ طے کیا جائے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know