سیلابی ریلے نے اندرون سندھ میں تباہی مچا دی
سیلابی ریلے نے اندرون سندھ میں تباہی مچا دی ،نوشہرو فیروز کے مقام پر کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل،دادو کی تحصیل میہڑ میں دکانیں اور قبرستان پانی میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا،کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہاؤ 2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب آگئیں، گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بھی پانی جمع ہوگیا

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know