وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی


 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا اور افغانستان کو واضح کردیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔


وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی جبکہ وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا، دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں، ان دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا

۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ایرانین کمیونٹی یو اے ای کے ویزا منسوخ ہو رہے ہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر اور حکومتی اقدامات: کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

سوڈانی اخوان المسلمون پر پابندی: دہشت گردی کے خلاف جنگ یا سیاسی فیصلہ؟