اسلام آباد ایئرپورٹ کی آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ کی کمیٹی نے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی منظوری دے دی ہے جو حکومت سے حکومت (G2G) فریم ورک کے تحت طے پایا جائے گا۔
یہ اقدام پاکستان میں سرکاری اداروں کی نجکاری کی پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور ملک کے ایوی ایشن سیکٹر کو بہتر بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری سے یو اے ای کا آپریشنل تجربہ استعمال کیا جائے گا، مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی اور ایوی ایشن انڈسٹری میں اعتماد بحال کیا جا سکے گا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو 2018 میں کھولا گیا تھا، طویل عرصے سے تنقید کی زد میں رہا ہے۔ مسافروں کی جانب سے تاخیر، غیر معیاری سہولیات اور انتظامی مسائل کی شکایات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ اسے بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اس اقدام کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے جو نہ صرف مسافروں کے سفر کو آسان بنائے گا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی سودمند ثابت ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know