ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے 13اوورز


 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے 13اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنا لئے۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی وکٹ 84 رنز پر گری،صاحبزادہ فرحان38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جبکہ دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ بھی 113 رنز پر گری جب محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان40اور سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے فیلڈنگ کررہے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ،ہاردیک پانڈیا انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھلیں گے ،رنکو سنگھ اور شیوم دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم پرجوش ہے ، پہلے بیٹنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔ ٹاس پر دونوں کپتانوں نے الگ الگ پریز ینٹر سے بات کی، سلمان علی آغا نے وقار یونس اور سوریا کمار یادویو نے روی شاستری سے بات کی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کیا ایرانین کمیونٹی یو اے ای کے ویزا منسوخ ہو رہے ہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر اور حکومتی اقدامات: کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

سوڈانی اخوان المسلمون پر پابندی: دہشت گردی کے خلاف جنگ یا سیاسی فیصلہ؟