بھارت سے آنےوالے سیلابی ریلوں نےتباہی مچادی
بھارت سے آنےوالے سیلابی ریلوں نےتباہی مچادی،دریائے ستلج ،راوی اورچناب بپھرگئے،حفاظتی بندٹوٹنے سےبستیاں ڈوب گئیں اورہزاروں افرادبےگھر ہوگئے،بھارت نے چمیرا ڈیم سے بھی بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا ہے،جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بھارتی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیرریجن کےدریاؤں پربنے ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیئے گئے ہیں اور کشمیرریجن کےدریاؤں پرڈیموں سےتقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑےجانےکاامکان ہے،بھارتی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ بھارت کی جانب سے پانی کا اخراج ایک بارہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔
ستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر اونچے درجے کاسیلاب ہے جہاں پانی کابہاؤ ایک لاکھ 96ہزارکیوسک پرپہنچ گیاہے،قصورمیں کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے،ہر طرف پانی ہی پانی ہے ،لوگ گھروں کی چھتوں اوراونچے ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔
عارف والا اورمنچن آباد میں فصلیں زیرآب آگئیں،کئی آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع اوربجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،پاکپتن میں پانی حفاظتی بندوں کو توڑ کر آبادی تک پہنچ گیا جبکہ بہاولپورمیں بھی ستلج کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیاہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know