بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سرکاری و سفارتی
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدہ
ڈھاکہ (رپورٹر: سلیم رضا) — بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل نے پاکستان کے ساتھ ایک دو طرفہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزا سفر کرسکیں گے۔
یہ منظوری جمعرات کو ڈھاکہ کے تَجگاؤں علاقے میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیع الحق عالم نے دارالحکومت میں فارن سروس اکیڈمی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بنگلہ دیش نے اس نوعیت کے معاہدے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے مؤثر رہے گا، جس کے بعد پاسپورٹ ہولڈرز کو دونوں ممالک کے درمیان سفر کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بھی بغیر ویزا بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ یہ ایک "معیاری عمل" ہے جو بین الاقوامی سطح پر کئی ممالک کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے۔
ڈپٹی پریس سیکریٹری ابوالکلام آزاد مجمدر نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت اس معاہدے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know