چیوننگ اسکالرشپ 2025:
چیوننگ اسکالرشپ 2025: پاکستانی پروفیشنلز کے لیے برطانیہ میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز پروگرام کا سنہری موقع
برطانیہ کی حکومت نے چیوننگ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے جو پاکستانی مڈ کیریئر پروفیشنلز کو برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں ایک سالہ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
📅 درخواست دینے کی آخری تاریخ:
5 اگست 2025 سے 7 اکتوبر 2025 تک آن لائن درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
✈️ اسکالرشپ کیا کچھ کور کرتی ہے؟
چیوننگ اسکالرشپ درج ذیل اخراجات مکمل طور پر کور کرتی ہے:
-
یونیورسٹی ٹیوشن فیس
-
برطانیہ کے لیے ریٹرن ہوائی ٹکٹ
-
ویزا اخراجات
-
رہائش کے اخراجات
-
ماہانہ وظیفہ (اسٹائپنڈ)
👩🎓 کون لوگ اہل ہیں
-
کم از کم دو سال کا پوسٹ گریجویٹ ورک ایکسپیرینس رکھنے والے پروفیشنلز
-
لیڈرشپ، اثراندازی، اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار
-
برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے اور واپس آ کر پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کے جذبے کے حامل افراد
🇬🇧 چیوننگ کیوں منتخب کریں؟
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق:
“چیوننگ صرف ایک عالمی معیار کی تعلیم نہیں دیتا، بلکہ یہ ترقی کی جگہ، عالمی نیٹ ورکس سے جُڑنے کا موقع، اور مقصد کے ساتھ قیادت کرنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔”
🌍 چیوننگ اسکالرشپ کا عالمی نیٹ ورک
1983 میں شروع ہونے والی اس اسکالرشپ کے تحت:
-
160 ممالک کے 60,000 سے زائد اسکالرز
-
پاکستان سے 2,000 سے زائد سابق اسکالرز جو اب اہم حکومتی، کاروباری، اور سماجی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں
💻 درخواست کیسے دیں؟
درخواست دینے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں:
🔗 www.chevening.org/apply

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know