معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ سیریل’
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ سیریل’’تیرے بن‘‘سیزن ٹوکے آن ایئرہونے میں تاخیرکی وجہ بتادی۔ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘ ‘ سیزن 2 کادوسال قبل اعلان کیاگیاتھالیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
دسمبر2022سے جولائی2023تک نجی ٹی وی پرنشرہونےوالا پر ڈراما سیریل ’’تیرے بن‘‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے جولائی 2023 میں ہی ڈرامے کی کامیابی پر خوشی مناتے ہوئے اس کے سیزن 2 کا اعلان کیاتھا،تاہم اس اعلان کو تقریباً دو سال گزر چکے ہیں اور ابھی تک اس منصوبے کے بارے میں کوئی نئی پیشرفت سامنے نہیں آئی،نجی ٹی وی اور سیونتھ اسکائی نے بھی اپنی پروفائل سے ’’تیرے بن 2‘‘ کے اعلان کی پوسٹ ہٹا دی
حال ہی میں یمنیٰ زیدی نےامریکہ میں ہونےوالے ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ’’تیرے بن 2‘‘میں ہونےوالی تاخیر کی اصل وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ ان کے خیال میں اس پراجیکٹ کا اعلان بہت جلدی میں کیا گیا تھا اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کی تاخیر کی اصل ذمے داری پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں پر عائد ہوتی ہے۔ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know