صدر ٹرمپ کا انکشاف :
صدر ٹرمپ کا انکشاف : ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو بھارینقصان پہنچایا
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے جنگ ٹل گئی، اسرائیل کی عمارتیں تباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی
صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ایران اور اسرائیل بالکل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کو پچھلے دو دنوں میں شدید نقصان پہنچایا ہے، تاہم ان کے بقول اب دونوں ممالک کے درمیان مزید جنگ کا امکان کم ہے۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی فردو جوہری سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ "فردو میں اب تباہی کے سوا کچھ نہیں بچا،" انہوں نے کہا۔ امریکی صدر کے مطابق ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد تیار نہیں کر سکے گا۔
امریکہ کا کامیاب فوجی آپریشن
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی آبدوزوں سے ایران کی جوہری تنصیبات پر 30 میزائل داغے گئے، جنہوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر پر داغے گئے تمام 14 ایرانی میزائل گرا دیے گئے، جو امریکی دفاعی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میڈیا پر تنقید
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور نیویارک ٹائمز کو "گند" قرار دیا اور کہا کہ یہ میڈیا چینلز امریکی فوج کی کامیابیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نیٹو ممالک کو دفاعی بجٹ بڑھانے کا مشورہ
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے تمام ممالک کو اپنا دفاعی بجٹ کم از کم 5 فیصد بڑھانا چاہیے تاکہ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts Please let me know